the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج آتے آتے بی جے پی کرور اکثریت کی جانب بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ ادھر سماج وادی پارٹی میں شکست کو لے کر الزام تراشی کا دور شروع ہو گیا ہے ۔ انتخابات کے دوران مکمل طور پر حاشیہ پرکھڑا کر دیے گئے ایس پی کے سابق صوبائی صدر شیو پال سنگھ یادو نے وزیر اعلی اکھلیش یادو پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ یہ گھمنڈ کی شکست ہے ۔

شیو پال نے اس ہار کو سماج وادی پارٹی کی شکست ماننے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو یہ سماجوادیوں کی شکست ہے



اور نہ ہی یہ سماج وادی پارٹی کی شکست ہے ، یہ گھمنڈ کی شکست ہے ۔

واضح رہے کہ انتخابات کے نتائج آنے سے پہلے ہی سماج وادی صفوں میں اکھلیش دھڑے پر حملے ہونے شروع ہو گئے ہیں ۔ اس کی شروعات ملائم کی دوسری بیوی سادھنا یادو نے کی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ کسی کو بھروسہ نہیں تھا کہ اکھلیش باغی ہو جائے گا ۔ جس طرح سے ملائم سنگھ یادو اور شیو پال سنگھ یادو کی توہین کی گئی ، وہ نہیں ہونی چاہئے تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھ پر کئی جھوٹے الزام لگائے گئے ، جو اب میں برداشت نہیں کروں گی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.